Your smart meter journey

?

س سفر میں آگے بڑھنے کے لیے، اسکرینز کے بغل میں بائیں اور دائیں تیر کے نشانوں پر کلک کریں۔ مزید معلومات کے لیے + کے آئیکن پر کلک کریں۔.

Previous

Next

  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8

اسمارٹ آ رہا ہے

Smart meters گیس اور بجلی کے میٹروں کی نئی نسل ہیں جن سے آپ کو اپنی توانائی کو کنٹرول کرنے اور ماحول کے ساتھ تعاون میں مدد مل سکتی ہے۔

More information

یہ حکومت کی ایک مہم ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ UK میں موجود ہر ایک گھرانہ 2020 کے آخر تک smart meters لگوا لے۔

More information

فائدے

  • میٹر کی ریڈنگ دستی طور پر مزید جمع نہیں کرانی پڑے گی*
  • میٹر ریڈرز کو آپ کے دروازے پر مزید آنا نہیں پڑے گا
  • اندازے سے مزید بل نہیں آئیں گے– ہر بار صحیح بل آئیں گے۔

Smart meters ہمیں خود بخود آپ کے میٹر کی ریڈنگز بھیج دیتے ہیں۔. *کچھ شاذ و نادر مواقع پر، آپ کو میٹر کی ریڈنگ جمع کرانی پڑ سکتی ہے۔

More information

آپ کا اسمارٹ انرجی ڈسپلے آپ کو اپنی توانائی کو مزید کنٹرول کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ آپ:

  • دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کتنی مقدار میں گیس اور بجلی استعمال کر رہے ہیں
  • دیکھ سکتے ہیں کہ سرگرمیوں کے مدنظر آپ پر کتنے پونڈز اور پینس کی لاگت آتی ہے
  • رقم کی بچت کرنے اور اپنے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے اپنے رویوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔.

More information

+

جب آپ یہ دیکھ سکیں گے کہ آپ کتنی توانائی استعمال کر رہے ہیں تو آپ فعال طورپر غیر ضروری استعمال کو کم کر سکتے ہیں۔

+

ہم آپ کے میٹر کی ریڈنگ لینے کے لیے بار بار آکر آپ کو مزید پریشان نہیں کریں گے۔ آپ کے smart meters آپ کی ریڈنگز دور دراز سے ہمیں بھیج دیتے ہیں۔

+

اسمارٹ انرجی ڈسپلے کو آپ کی پچھلے ہفتے کی کھپت کی بنیاد پر آپ کے گھر میں توانائی کے استعمال کا پتہ چل جاتا ہے۔ روشنی والا انڈیکیٹر آپ کو یہ دیکھنے دیتا ہے کہ آیا آپ پچھلے ہفتے سے زیادہ بجلی استعمال کر رہے ہیں یا کم۔ بجلی کے بدلتے استعمال کے ساتھ روشنیوں میں آنے والے بدلاؤ کو دیکھنے کے لیے اوپر کا ڈائل استعمال کریں۔

ہم رابطہ قائم کریں گے

ہم آپ کے علاقے میں انسٹالیشنز کا نظام الاوقات طے کرنے سے پہلے آپ کو ایک خط بھیجیں گے۔ ایک کارآمد پرچہ اس کے ساتھ منسلک ہوگا، جس سے آپ کو قطعی طور پر یہ پتہ چلے گا کہ آپ اپنے انسٹالیشن کے لیے کیسے تیار ہوں۔


آپ کو یہ خط موصول ہو جانے پر، اپنی اپائنٹمنٹ کا انتظام کرنے کے لیے ہمیں کال کریں۔

More information

جہاں بھی ممکن ہوگا، ہم آپ کو آپ کی اپائنٹمنٹ کے وقت کی تصدیق بھیجنے کی کوشش کریں گے۔ اور اگر ہمارے پاس آپ کا موبائل نمبر ہوگا تو ہم آپ کے انسٹالیشن سے قبل والے دن آپ کو ایک متنی یاد دہانی بھیجنے کی کوشش کریں گے اور اپنی آمد کے وقت کی تصدیق کرنے کے لیے اس دن آپ کو کال کریں گے

ہم آپ کے انسٹالیشن سے عین قبل آپ سے رابطہ قائم کرکے یقینی بنائیں گے کہ یہ وقت اب بھی آپ کے لیے سہولت بخش ہے۔

More information

+

اس وقت آپ ہم سے یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ آیا آپ کو اپنے انسٹالیشن میں کوئی اضافی تعاون درکار ہے۔

آپ کے انسٹالیشن کی جانچ فہرست

آپ کی اپائنٹمنٹ کی تاریخ سے پہلے، کئی ایک ایسے طریقے ہیں جن سے آپ کے انسٹالیشن کے لیے تیاری کرنے میں آپ کو مدد مل سکتی ہے۔ یہاں پر ایک جانچ فہرست ہے جس کی پیروی آپ کو یہ یقینی بنانے کے لیے کرنی چاہیے کہ انسٹالیشن کا کام ممکنہ حد تک اچھی طرح سے ہو مکمل ہوجائے۔

+

پریشان نہ ہوں، یہ جانچ فہرست آپ کی اپائنٹمنٹ والے خط کے ساتھ شامل ہوگی۔

اس دن

ہمارے منظور شدہ انسٹالر آپ کی اپائنٹمنٹ کے وقت پہنچیں گے۔ آپ کے گھر کا ایک جائزہ لینے کے بعد، وہ آپ کو بتائیں گے کہ انسٹالیشن میں کتنا وقت لگنا چاہیے۔ وہ انسٹالیشن کے دوران پڑھنے کے لیے آپ کو اسمارٹ انرجی ڈسپلے کا ایک رہنما برائے صارف (user guide) بھی دیں گے۔

+

ہمارے منظور شدہ انسٹالرز کے پاس ہمیشہ ScottishPower کا شناخت نامہ موجود رہے گا۔

انسٹالیشن

آپ کے میٹرز انسٹال ہو جانے اور پوری طرح سے چالو ہو جانے کے بعد، ہمارا انسٹالر آپ کے اسمارٹ انرجی ڈسپلے کا چالو حالت میں ایک عملی مظاہرہ پیش کرے گا۔ اس سے آپ کو درپیش ہو سکنے والے کوئی سوالات پوچھنے میں سہولت ملے گی۔

ہمارا انسٹالر آپ کو توانائی کی بچت سے متعلق تجاویز بھی پیش کرے گا۔

اسمارٹ کے فائدوں کا مزہ لینا شروع کریں

اب جبکہ آپ کے smart meters انسٹال ہو گئے ہیں، آپ اپنی گیس اور بجلی کے استعمال کے بارے میں جس انداز میں سوچتے ہیں اس میں ایک فرق نظر آ سکتا ہے۔ آپ کے گھر میں ہونے والی ہر سرگرمی پر جتنی لاگت آتی ہے اس کا علم ہونے سے کسی غیر ضروری استعمال کو کم کرنے میں آپ کو واقعی مدد مل سکتی ہے، جس سے آپ کی توانائی کے بلوں میں بچت کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اور اس سے ماحولیات کو بھی مدد ملتی ہے۔

مستقبل اسمارٹ ہے

جب ہم یہ ٹیکنالوجی تیار کریں گے تو اسمارٹ انرجی کے مزید فوائد بھی سامنے آئیں گے۔ آپ کو اپنی توانائی کو پہلے سے زیادہ کنٹرول کرنے میں سہولت ملے گی؛ اسے آسان تر بنائیں گے جو آپ کی توانائی کے بلوں میں بچتیں کرنے کا باعث ہو سکتا ہے۔

+

آگے چل کر آپ ہماری Energy App کے توسط سے اپنے ڈیسک ٹاپ، موبائل یا ٹیبلٹ پر اپنی توانائی کے استعمال کا مجموعی تجزیہ حاصل کر سکیں گے۔

+


آگے چل کر، آپ اپنی توانائی کے استعمال کی ایک اسمارٹ رپورٹ آن لائن دیکھ سکیں گے۔

+

آگے چل کر، آپ اپنی توانائی کے استعمال کی مزید تفصیلی معلومات کے لیے، مزید کثرت سے اپنے ڈیٹا کی منظوری سیٹ کر سکیں گے۔